اسلام آباد ۔ 08 نومبر (ملت + اے پی پی) سماجی میل جول کی ویب سائیٹ فیس بک نے صحافیوں کی آن لائن تربیت کا پروگرام شروع کیا ہے جس میں نئے انکشافات اور خبر کی تشکیل کے حوالے سے صحافیوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ تربیت حاصل کرنے کے خواہشمند صحافی ای لرننگ کی سہولت کے بلا معاوضہ استفادہ کرسکتے ہیں اور انہیں دوران تربیت صحافت کے حوالے سے مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کی جائے گی جس سے وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں بہتر طور پر ادا کرسکتے ہیں۔ تربیتی پروگرام فیس بک کے بین الاقوامی پروگرام کا حصہ ہے۔