خبرنامہ

فیس بک کا ’ اسٹیشن ایف‘ کے نام سے کیمپس کا آغاز

پیرس:(ملت+اے پہی پی) فیس بک نے فرانس میں دنیا کے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ گیراج کا منصوبہ پیش کردیا ہے جسے ’اسٹیشن ایف‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ اس سال اپریل میں باضابطہ کام شروع کردے گا۔ ہم جانتے ہیں کہ دنیا کی مشہور کمپنیاں اور اسٹارٹ اپ گیراجوں میں شروع ہوئی ہیں اور اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پیرس کے ایک یادگار مقام پر 3 ہزار ڈیسک لگائی گئی ہیں جس کا انتظام فرانسیسی ارب پتی زاویئر نیل نے کیا ہے۔ ان کے مطابق فیس بک وہ پہلی کمپنی تھی جس نے اس پروگرام میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اسٹیشن ایف کے تمام اخراجات بھی نیل ہی برداشت کریں گے اور اس سے قبل وہ درجنوں ایسی کمپنیاں بناچکے ہیں جو ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کام کررہی ہیں اپریل میں یہ گیراج باضابطہ کام شروع کردے گا جس میں فیس بک 80 ڈیسک قائم کرے گی اور ہر ماہ میں 10 سے 15 کمپنیوں کے قیام میں بھرپور مدد فراہم کرے گی۔ اسٹیشن پر پہلے ہی فیس بک لوگو لگادیا گیا ہے۔ ان میں سے چند نئی اسٹارٹ اپ کمپنیوں میں چیک، میپسٹر، دی فیبیولس، ون کلب اور کاروس ہیں۔ فیس بک پر کروڑوں سرگرم صارفین ہیں اور وہ اس بل پر لوگوں کو کمپنی بنانے کی جانب راغب کرے گی۔ اس موقع پر فیس بک کی سی او او شیرل سینڈبرگ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ایکولے 42 اور سائنسز پی او نامی پہلی پالیسی لیب بھی فیس بک بنائے گی۔ تاہم یہ اسٹیشن ایف سے ہٹ کر ایک پروگرام ہے جس میں ہر ہفتے 30 طالبعلم دنیا کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنے خیالات پیش کریں گے۔ اسٹیشن ایف ایک قدیم ریلوے اسٹیشن کا حصہ ہے جس میں ایک ہزار کمپنیاں شروع ہوسکتی ہیں اور اس کا رقبہ 34 ہزار مربع میٹر سے ذیادہ ہے