خبرنامہ

لمبی عمر پانے والے افراد کی چھ مشترکہ عادات

لمبی عمر پانے والے افراد کی چھ مشترکہ عادات
لاہور: (ملت آن لائن) لمبی عمر کی خواہش کسے نہیں ہوتی؟ ہر انسان چاہتا ہے کہ وہ اور اس کے پیارے لمبی سے لمبی عمر پائیں۔ سائنس بھی بہت لمبے عرصے سے لمبی عمر کے راز کو تلاش کر رہی ہے۔ امریکی ریسرچر ڈان بیوٹنر نے دنیا بھر میں موجود ایسے لوگوں پر ریسرچ کی جن کی عمر بہت طویل ہے۔ انہوں نے اپنی اس ریسرچ میں ان لوگوں کی بہت سی دلچسپ عادات معلوم کیں۔ آپ بھی طویل عمر پانے والے افراد کی یہ چھ مشترکہ عادات پڑھئیے۔

ورزش کی عادت

ماہرین کے مطابق لمبی عمر کا راز باقائدگی سے ورزش کرنے میں ہیں۔ جو لوگ سخت ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بناتے ہیں وہ لمبی عمر پاتے ہیں۔

زندگی جینے کی امنگ

طویل عمر لوگ جب صبح اٹھتے ہیں تو ان کے دل میں جینے کی امنگ ہوتی ہے۔ وہ اپنے ہر دن کو کارآمد بناتے ہیں۔ ہر نیا دن ان کے اندر ایک جوش بھر دیتا ہے۔ اسی وجہ سے وہ ایک بھرپور زندگی گزارتے ہیں۔

ٹینشن کم لینا

اگر آپ زیادہ ٹینشن لینے کے عادی ہیں تو آپ اپنی عمر کم کرنے کا سامان کر رہے ہیں۔ سائنسدانوں نے طویل عمر افراد کی عادات پر کی گئی تحقیق میں معلوم کیا ہے کہ ایسے افراد ٹینشن کم لیتے ہیں۔

کم کھانا

کم خوراکی بھی طویل عمر افراد کی ایک مشترکہ عادت ہے۔ آپ نے وہ مشہور مقولہ تو سنا ہوگا کہ کچھ لوگ جینے کے لیے کھاتے ہیں تو کچھ کھانے کے لیے جیتے ہیں۔ لمبی عمر رکھنے والے لوگ شائد اسی لیے کم کھاتے ہیں۔

نباتاتی خوراک کا استعمال

طویل عمر افراد کی عادات پر کی جانے والی تحقیق میں یہ بھی پتا چلا ہے کہ یہ نہ صرف کم کھاتے ہیں بلکہ یہ نباتاتی خوراک کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ ایسے افراد کو گوشت سے رغبت کم ہوتی ہے۔

دوستوں اور خاندان سے خوشگوار تعلقات

طویل عمر کا تعلق صرف خواراک یا ورزش سے نہیں ہے بلکہ اس میں دماغی و نفسیاتی عوامل بھی شامل ہیں۔ طویل عمری افراد میں ایک مشتر قدر ان کے اپنے دوستوں اور گھر والوں سے بہترین تعلقات تھے۔