خبرنامہ

مارکیٹ میں ایک اور موبائل فون کمپنی کا اضافہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انتہائی زبردست اور کم قیمت سمارٹ فونز کے ذریعے نام پیدا کرنے والی مشہور چینی کمپنی ”شیاﺅمی“ نے پاکستان میں اپنے سمارٹ فون فروخت کرنے کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے ضروری اجازت نامے حاصل کر لئے ہیں۔

چینی کمپنی شیائومی کا نیا فون، جس کی سکرین ایسی کہ سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، دیکھ کر آپ اسے خریدنے کی شدید خواہش کریں گے
ابتدائی طور پر کمپنی کو 2 ماڈلز Xiaomi Mi Max اور Xiaomi Mi 5 فروخت کرنے کی اجازت ملی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی دیگر ماڈلز Xiaomi Note 3 اور Xiaomi Note 4 کی فروخت کی اجازت بھی حاصل کر لی جائے گی۔ پی ٹی اے کے ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیاﺅمی کمپنی کے حکومت کی لاگو کردہ تمام قانونی شرائط پر پورا اترنے کے بعد پاکستان میں سمارٹ فون بیچنے کیلئے مطلوبہ این او سی جاری کر دیا گیا ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شیاﺅمی نے پاکستان بھر میں اپنے سمارٹ فون فروخت کرنے کیلئے ڈسٹری بیوشن پارٹنر بھی منتخب کر لیا ہے تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ قوی امکان ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ہی کمپنی پاکستان میں اپنے سمارٹ فونز کی باقاعدہ فروخت کا اعلان بھی کر دے گی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شیاﺅمی ناصرف اپنے سمارٹ فونز پاکستان میں فروخت کرے گی بلکہ پاور بینکس، ایم آئی وی آر، ایم آئی بینڈ 2 اور کار چارجر سمیت تمام اسیسریز بھی فروخت کرے گی۔ اگرچہ قیمتوں سے متعلق تاحال کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں لیکن چونکہ کم قیمت میں زبردست سمارٹ فونز بیچنا ہی کمپنی کی پہچان ہے، اس لئے قوی امکان یہی ہے کہ انتہائی مناسب قیمت میں لوگ سمارٹ فون حاصل کر سکیں گے۔ کچھ ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ شیاﺅمی کے سمارٹ فونز کی قیمتیں چینی مارکیٹ کی قیمتوں کے قریب تر ہوں گی۔