یویارک:(ملت+اے پی پی) ویڈیو گیم کی دکان پر جاکر “سپر ماریو رن” کھیلنے کے شوقین افراد تیار ہوجائیں کیوں اب اس گیم کو موبائل فون پر بھی کھیلا جا سکے گا۔ سپرماریو رن گیم کے ڈیزائنر ٹیڈی ڈیف کا کہنا ہے کہ سپرماریو گیم کو اپنے وقت میں بہت پذیرائی ملی جس کے بعد اس کی ایپلی کیشن بھی تیارکرلی گئی تاہم پہلے مرحلے میں یہ ایپلی کیشن صرف آئی فون صارفین کو 10 ڈالر میں دستیاب ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ سپرماریو رن کے فری ورژن میں گیم کا مختصر سا حصہ ہے جس میں گیم کے ابتدائی راؤنڈز دیئے گئے ہیں تاہم مکمل گیم آئی فون صارفین امریکا میں اسے 10 ڈالر اور برطانیہ میں 8 پاؤنڈ کی ادائیگی سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں- سپرماریو رن گیم کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے رقم کی ادائیگی پر صارفین شدید ناراض ہیں جن کا کہنا ہے کہ موبائل پر کئی کمپنیاں صارفین کو مفت گیم فراہم کر رہی ہیں لیکن سپرماریو گیم کے لئے قیمت کی ادائیگی ناانصافی ہے جب کہ مفت ورژن میں صرف 6 راؤنڈ ہیں اور وہ بھی مختصر اس لئے گیم کے ڈیزائنرز کو چاہیئے کہ وہ اسے فری رکھیں۔