خبرنامہ

نوکیا نے تھری جی نیٹ ورک کے ساتھ نیا نوکیا 3310 متعارف کرا دیا

نوکیا نے تھری جی نیٹ ورک کے ساتھ نیا نوکیا 3310 متعارف کرا دیا
کراچی (ملت آن لائن) ہوم آف نوکیا فونز، ایچ ایم ڈی گلوبل نے Nokia 3310(3G)متعارف کرادیا ہے ۔ جدید رنگوں اور ایک نئی یوزر انٹرفیس کے ساتھ اس کے شائقین ایسے مرکزی خیال (theme) کا انتخاب کر سکتے ہیں جو ان کے مزاج کو ظاہر کرتا ہو ۔ یہ جدید کلاسک ماڈل 3G پر بھی کام کرتا ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں اس سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے ، اس میں Snake نامی گیم اب بھی شامل ہے ۔ Nokia 3310 3G میں ٹاک اور ٹیکسٹ اپیل کو اکھٹا کر دیا گیا ہے ،اس جدید ماڈل میں 3G ڈیٹا کنکشن موجود ہے جس کی بدولت آپ مزید ممالک میں اس کلاسک سیٹ کا لطف اٹھا سکتے ہیں ۔ اس موقع پر ایچ ایم ڈی گلوبل کے ہیڈ آف نیئر ایسٹ کامران خان نے کہا کہ 3G پر کام کرنے والے نئے Nokia 3310 کے بارے میں تصور کریں جس میں ٹاک اور ٹیکسٹ اپیل کو اکھٹا کر دیا گیا ۔