خبرنامہ

نوکیا 10 پانچ کیمروں کیساتھ متعارف کروائے جانیکا امکان

نوکیا 10 پانچ کیمروں کیساتھ متعارف کروائے جانیکا امکان

لاہور(ملت آن لائن) تائیوان سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون کمپنی نے اپنے اینڈرائیڈ کیساتھ واپسی کرکے تمام کمپنیوں کو مشکل میں ڈال رکھا ہے تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ نوکیا اپنے آئندہ سمارٹ فون نوکیا 10 میں 5کیمرے متعارف کروائے گا۔ چینی سوشل میڈیا نیٹ ورک Baiduپر لیک ہونے والی معلومات کے مطابق نوکیا کے اگلے فون میں پانچ کیمرے ہونگے۔ یہ تمام کیمرے ایک دائرے میں ہونگے ۔جن کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش لائٹ بھی ہوگی۔اس فون کا نام نوکیا 10 ہوگا اور اسے برلن میں ہونے والی آئی ایف اے 2018 کےڈراگون 835 پراسیسر کے ساتھ ہوگا جبکہ ہیڈ فون جیک اور ڈوئل سم سلاٹ بھی دی جائے گی۔ اس فون کا ڈسپلے میں 5.7 انچ کے دیگر فونز کے مقابلے میں کچھ بڑا اور معمولی موٹا ہوگا، اس کے ساتھ 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری بھی ہوگی جو کہ اس کے فور ویو یا فور وی فیچر کے لحاظ سے حیران کن نہیں۔ فور وی ٹیکنالوجی ہی درحقیقت اس فون کو دیگر کے مقابلے میں منفرد بناتی ہے جس کی مدد سے یہ ڈیوائس ٹو ڈی میڈیا، تھری ڈی اسٹریو، اگیومینٹڈ رئیلٹی، ورچوئل رئیلٹی اور مکسڈ رئیلٹی وغیرہ کو اضافہ گلاسز یا ہیڈسیٹ کے بغر ہینڈل کرسکے گی۔ کمپنی نے ابھی تک وضاحت نہیں کی کہ یہ فیچر کیسے کام کرے گا۔ تاہم کمپنی نے اس فون کی زیادہ تفصیلات اس وقت ظاہر نہیں کی تھیں حالانکہ یہ ڈیوائس 1 ہزار ڈالرز سے زائد قیمت پر پری آرڈر پر دستیاب ہے۔ تاہم اب ایک یوٹیوب ویڈیو میں اس فون کے پروٹوٹائپ ماڈلز پر روشنی ڈالی گئی ہے اور اس پراسرار فون کے بارے میں کافی کچھ معلوم ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں : دنیا کا پہلا 4 کیمروں والا اسمارٹ فون گزشتہ سال اس کے پروٹو ٹائپ ورژن میں ہولوگرافک ڈسپلے کو تو نہیں دکھایا گیا تاہم کمپنی نے ویڈیو پوسٹ کرنے والے کو ٹو ڈی مواد کو فور ڈی میں تبدیل کرتے ضرور دکھایا۔اس فون میں ویڈیو ریکارڈ کے لیے بھی ایک بٹن مختص کیا گیا ہے جبکہ سائیڈ میں گرپس، یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ، ہیڈ فون جیک، ٹاپ پر اسپیکر اور سپر ہائی ریزولوشن ڈسپلے۔ ویسے تو یہ کوئی حیران کن نہیں مگر اس کے بیک پر موڈیولر ایسیسریز کو منسلک کیا جاسکتا ہے اور یہ دیگر کمپنیوں سے بالکل مختلف ہے۔ اس کے کیمرہ لینس تک کو بدلا جاسکتا ہے اور کمپنی کے مطابق یہ ایسا فون نہیں جسے ہر ایک خرید سکے یا سراہ سکے۔5.7 انچ کی ہائیڈروجن ہولوگرافک ڈسپلے اکیومنٹ رئیلٹی، ورچوئل رئیلٹی اور مکسڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں : ایسا اسمارٹ فون آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اس فون میں متعدد اضافی فیچرز بھی دیئے جائیں گے اور کمپنی کے مطابق اس میں ریڈ کیمرہ پروگرام بھی ہوگا جس سے صارفین تھری ڈی مواد کو .h4v میں بدل سکیں گے۔ اس فون کا ٹائیٹینیم ورژن 1595 ڈالرز کا ہوگا جبکہ ایلومینیم ورژن کی قیمت 1195 ڈالرز ہے۔