خبرنامہ

واٹس ایپ نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا

واٹس ایپ نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا

سانس فرانسسکو:(ملت آن لائن) موبائل فون کی معروف میسجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا کیونکہ دنیا بھر میں اس کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرگئی۔ واٹس ایپ کا شمار سوشل نیٹ ورک کی اُس ایپ میں ہوتا ہے جس کے دنیا بھر میں اربوں صارفین موجود ہیں اور یومیہ اس میں اضافہ بھی ہورہا ہے۔واٹس ایپ انتظامیہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے جدید فیچرز متعارف کرواتی ہے تاکہ سماجی رابطے کی دنیا میں اس کا شمار صف اول میں ہی ہو۔
اب واٹس ایپ پر کاروبار کرنا ممکن
فیس بک کے بانی اور واٹس ایپ کے مالک مارک زکر برگ نے سال 2017 کی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق دنیا بھر میں واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرگئی اور صارفین یومیہ 60 ارب سے زائد ایک دوسرے کو میسجز کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ’فیس بک نے سال 2017 میں 16 ارب ڈالر کا منافع کمایا جو گزشتہ برس یعنی 2016 کے مقابلے میں 56 فیصد زیاد ہے‘۔ واضح ہے کہ فیس بک کے بانی نے 2014 میں واٹس ایپ کو اُس وقت خریدا تھا جب اس کے ماہانہ 4کروڑ پچاس لاکھ متحرک صارفین موجود تھے تاہم گزشتہ دو سال میں صارفین کی تعداد دگنی سے بھی زیادہ ہوئی۔
واٹس ایپ کا بڑا فیصلہ، جعلی میسج کرنے والے ہوجائیں خبردار
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں واٹس ایپ نے چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے صارفین کے لیے ’بزنس ایپ‘ متعارف کروائی تھی جو اب دنیا بھر میں دستیاب ہے، اس کو استعمال کرتے ہوئے کاروبار کرنے والی شخصیات اپنے گاہگوں سے مسلسل رابطے میں رہتی ہیں‘۔