خبرنامہ

وہ پانچ باتیں جن کے باعث اوپو F5 ضرور خریدنا چاہیے

وہ پانچ باتیں جن کے باعث اوپو F5 ضرور خریدنا چاہیے
کراچی:(ملت آن لائن)اسمارٹ فون انڈسٹری میں غیرمعمولی مقابلے کے ماحول میں کسی بھی صارف کےلیے بہت مشکل ہوتا ہے کہ وہ بلند پایہ فیچرز کے حامل اور انتہائی قابلِ بھروسہ اسمارٹ فون کا انتخاب کرسکے۔ اس مہینے کی ابتداء میں اسمارٹ فون مارکیٹ کے بڑے نام ’اوپو‘ (OPPO) نے دھماکہ خیز انداز سے اپنا نیا ’’اوپو F5‘‘ ایک نئے اور منفرد نعرے کے ساتھ متعارف کروایا: ’’سیلفی ایکسپرٹ اور لیڈر۔‘‘ اس پُر رونق اور جھلملاتی تقریب کی کہکشاں انگنت مشہور ہستیوں، معروف سماجی شخصیات اور کاروباری و تجارتی دنیا کی قد آور شخصیات سے سجی تھی۔ ’اوپو‘ (OPPO) کا نیا سلوگن ادارے کے اس مشن کا غماز ہے جس کا مقصد نوجوان صارفین کو بہترین سیلفی ایکسپیریئنس فراہم کرنا اور اس زمرے میں لیڈر کے طور پر اپنا مقام برقرار رکھنا ہے۔
ذیل میں وہ پانچ ٹھوس باتیں دی جارہی ہیں جو OPPO F5 کو یقینی طور پر آپ کا اگلا اسمارٹ فون بناتی ہیں۔
مصنوعی ذہانت (AI) سے لیس ’بیوٹی ٹیکنالوجی‘ اور کیمرا
بھرپور تحقیق و جستجو کے بعد اوپو نے پہلی بار پاکستان میں مصنوعی ذہانت (AI) سے لیس، حسن کو چار چاند لگانے والی ’’بیوٹی ٹیکنالوجی‘‘ اور کیمرے کو اپنے OPPO F5 کے ذریعے صارفین میں پیش کیا ہے۔ یہ فیچر استعمال کرتے ہوئے آپ کھینچی گئی کسی بھی تصویر کی خوبصورتی میں خودکار انداز سے اضافہ کرسکتے ہیں کیونکہ OPPO F5 کا خصوصی الگورتھم تصویر میں دکھائی دینے والے فرد کی صنف (gender)، جلد کی رنگت، عمر اور اس فرد پر پڑنے والی روشنی کا ازخود تجزیہ کرتے ہوئے اس تصویر کے حسن میں اضافہ کرتا ہے۔ تحقیقی مرحلے (ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ پروسیس) کے دوران اس مقصد کےلیے پیشہ ور میک اپ آرٹسٹوں سے رہنمائی لی گئی، جبکہ ساتھ ہی ساتھ مصنوعی ذہانت کے میدان میں جدت طرازی سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے سیلفی کو حسین ترین بنانے کا کام ممکن بنایا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ OPPO F5 سے لی گئی سیلفیاں زیادہ قدرتی اور آپ کی مطلوبہ توقعات کے عین مطابق ہوتی ہیں۔
ل ہائی ڈیفی نیشن (FHD+)
’’اوپو F5‘‘ وہ پہلا اسمارٹ فون ہے جو 6.0 انچ والے FHD+ فل اسکرین ڈسپلے کا حامل ہے، یعنی جس کا اسکرین ریزولیوشن 2160×1080 ڈی پی آئی ہے اور، اس سے بھی بڑھ کر، یہ ایک عام صارف کے بجٹ میں بھی ہے۔ اس منفرد فیچر کی بدولت آپ لینڈ اسکیپ ویو کی تصاویر کھینچ کر ان سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں؛ اور جاندار رنگوں سے بھرپور تصاویر کھینچنے کےلیے کسی منظر پر زُوم اِن اور زُوم آؤٹ کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ F5 میں ’’اوپو‘‘ کی نئی ڈیزائن پالیسی پر بھی بخوبی عمل کیا گیا ہے: ایک سانچے میں ڈھلی ہوئی ستواں باڈی جو کناروں پر معمولی سی خمیدہ ہے، اس پورے فون کو ظاہری طور پر بہت پتلا بھی رکھتی ہے جبکہ یہ اسمارٹ بہ آسانی ہتھیلی پر سما جاتا ہے جو اس وقت آپ کی شخصیت میں ایک منفرد نکھار کو جنم دیتا ہے جب آپ نے OPPO F5 ہاتھ میں تھام رکھا ہو۔ صارف اسے سہولت سے گھنٹوں تک تھامے رکھ سکتا ہے، چاہے وہ گیم کھیل رہا ہو یا فلم دیکھنے میں مصروف ہو، اور پھر بھی اس کی ہتھیلی کو ذرا بھی تھکن محسوس نہیں ہوتی۔