خبرنامہ

وہ 10 مقامات جہاں سب سے زیادہ بجلی کڑکتی ہے

واشنگٹن:(ملت+اے پی پی) تحقیق کے مطابق وینزویلا کی ایک جھیل میراسائبو کے صرف ایک مربع کلومیٹر پر سال میں 230 مرتبہ بجلی کڑکتی ہے اسی لیے ماہرین اس جھیل کے وسط میں کشتی چلانے سے منع کرتے ہیں کیونکہ جھیل کے اوپر سالانہ 297 طوفان آتے ہیں اور 230 مرتبہ بجلی کڑکتی ہے جب کہ اس فہرست میں پاکستان میں ضلع بنوں کا علاقہ ڈگر بھی شامل ہے۔ ٹراپیکل رین فال میژرنگ مشن سیٹلائٹ کی جانب سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ آسمانی بجلی چمکنے کے اہم مقامات کی ایک فہرست بنائی ہے جہاں ایک سال میں کئی مرتبہ بجلی کڑکتی ہے جن میں یہ علاقے شامل ہیں۔

1: جھیل میراسائبو، وینزویلا جہاں سال میں 232 مرتبہ بجلی کڑکتی ہے۔

2: افریقی ملک کونگو کے علاقے کیبیرا میں بجلی کڑکنے کے سالانہ 205 واقعات ہوتے ہیں۔

3: کونگو کے ایک علاقے کامپین میں 176 مرتبہ بجلی کڑکنے کے واقعات ہوئے۔

4: سیسیرس، کولمبیا میں سالانہ 172 مرتبہ بجلی کڑکتی ہے۔

5: کونگو کا ایک اور علاقہ سیک جہاں 144 مرتبہ بجلی چمکتی ہے۔

6: پاکستان کے ضلع بنوں میں واقعہ ایک قصبے ڈگر میں 143 مرتبہ بجلی چمکی ہے۔

7: کولمبیا کے علاقے ایل تارا میں بجلی کڑکنے کے 138 واقعات پیش آئے ہیں۔

8: نگوٹی، کیمرون میں 129 سے زائد مرتبہ بجلی کڑکی ہے۔

9: کونگو کے شہر بیوٹیمبو میں 129.5 دفعہ آسمانی بجلی کی سرگرمیاں ریکارڈ کی گئیں۔

10: کونگو کے بیوندے میں 127 مرتبہ بجلی کڑکتی ہے۔
اس فہرست میں کانگو کے مختلف علاقے سے آگے کے علاقے بھی ہیں جو 4 مقامات اس فہرست میں شامل ہیں۔ سیٹلائٹ کے ڈیٹا پر کام کرنے والے ماہرِ موسمیات کے مطابق ٹراپیکل رین فال میژرنگ مشن سیٹلائٹ جوں جوں زمین کے گرد چکر لگاتا ہے وہ دن میں 3 سے 3مرتبہ کسی مخصوص مقام پر آسمانی بجلی کی کڑک نوٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سیٹلائٹ کے مطابق دنیا میں آسمانی بجلی کی سب سے زیادہ سرگرمیاں جھیل میراسائبو پر ہی ہوتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق آسمانی بجلیاں کڑکنے کے واقعات ان علاقوں میں زیادہ ہوتے ہیں جہاں چھوٹے سے رقبے پر درجہ حرارت کا بہت فرق ہوتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اس جھیل کے اطراف اینڈیز پہاڑیوں کی دو متواتر سلسلے ہیں، دن میں جھیل اور اس کے اطراف کا علاقہ بہت جلدی گرم ہوجاتا ہے اور جھیل و وادی سے آنے والی تیز ہوائیں جب پہاڑوں پر پہنچتی ہیں تو اس سے طوفان جنم لیتے ہیں اور بجلی کڑکنا شروع ہوجاتی ہے۔ ستمبر کے مہینے میں یہ جھیل وقفے وقفے سے آسمانی بجلیوں سے روشن ہوتی رہتی ہے۔