خبرنامہ

پاکستان بھی رینسم ویئر وائرس حملے کی زد میں آگیا

کراچی: سائبر سیکیورٹی کے عالمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جمعے سے شروع ہونے والا رینسم ویئر کا عالمی حملہ ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ یہ آنے والے دنوں میں مزید کئی ممالک تک پھیل سکتا ہے۔ آج 15 مئی 2017 تک دنیا بھر کے 150 ممالک میں مختلف افراد اور اداروں کے 2 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ کمپیوٹرز اس حملے کا شکار ہوچکے ہیں۔ پاکستان بھی WanaCryptor 2.0 یا WannaCry کہلانے والے اس رینسم ویئر کے حملوں کی زد پر آچکا ہے لیکن خوش قسمتی سے پاکستان میں ان حملوں کی شدت دیگر ممالک کے مقابلے میں کہیں کم ریکارڈ کی گئی ہے۔