خبرنامہ

پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام مشاورتی ورکشاپ(آج) ہوگی

اسلام آباد (ملت ،اے پی پی ) پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام قومی سائنس و ٹیکنالوجی اور جدت کی حکمت عملی اور ایکشن پلان پر شراکت داروں کی مشاورتی ورکشاپ(آج)جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین افتتاحی اجلاس جبکہ سیکرٹری برائے سائنس و ٹیکنالوجی فضل عباس مکین مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی قومی ایس ٹی آئی حکمت عملی اور ایکشن پلان پر روشنی ڈالیں گے جبکہ چیئر مین پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی پرو فیسر انوارالحسن گیلانی ایس ٹی آئی حکمت عملی اور ایکشن پلان پیش کریں گے۔تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز،وفاقی سیکرٹریز،آر اینڈ ڈی تنظیموں کے سربراہوں،سائنسدانوں،صنعت کاروں اور دیگر شراکت داروں کو مدعو کیا گیا ہے۔