خبرنامہ

پشاورمیں طابعلم نے زلزلہ پروف عمارت کا کامیاب تجربہ کرلیا

پشاورمیں طابعلم نے زلزلہ پروف عمارت کا کامیاب تجربہ کرلیا
پشاور:(ملت آن لائن) انجینئرنگ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے طابعلم نے زلزلہ پروف عمارت کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ انجینئرنگ یونیورسٹی آف پشاورکے پی ایچ ڈی کے طالب علم عظمت نے زلزلہ پروف عمارت کا کامیاب تجربہ کرلیا، زلزلہ پروف عمارت 7 اعشاریہ 6 سے زائد شدت کا زلزلہ برداشت کر سکتی ہے۔ ٹیبل پربنائی گئی دو منزلہ عمارت کو مختلف زاویوں سے 7 اعشاریہ 6 میگنیٹیوڈ تک زلزلہ کے جھٹکے دیئے گئے، جس کے دوران عمارت کی اینٹیں تو گر گئیں مگر عمارت کی چھت اور بنیادیں ٹس سے مس نہیں ہوئیں، عمارت میں 15 سے زائد کیمرے اورسینسر بھی لگائے گئے ہیں۔
پی ایچ ڈی کے طالب علم عظمت کا کہنا ہے اگر پاکستان کے بلڈنگ کوڈ کے مطابق عمارات تعمیر کی جائیں تو زلزلہ سمیت دیگر قدرتی آفات سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔
طلباء کی تخلیقی اورتحقیقاتی صلاحیتوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سمٹ میں ملک بھر کی 20 جامعات اور تعلیمی اداروں کے طلبا اور طالبات نے 60 پراجیکٹس اور ماڈلز پیش کئے۔ ایونٹ کا مقصد طلباء کے عملی کام کو انڈسٹری اور ریسرچ کرنےوالے اداروں کے سامنے پیش کرنے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ طلباء کی طرف سے بنائے گئے پراجیکٹس کی نمائش پشاور یو ای ٹی میں دو روز تک جاری رہے گی۔