اسلام آباد (ملت + اے پی پی) چین کی موبائل کمیونی کیشن کارپوریشن ہر سال پاکستان میں 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ ذرائع کے مطابق 2017ء کے آخر تک تھری جی اور فور جی تنصیبات کے اضافے کے ساتھ اپنے پاکستانی نیٹ ورک کو مجموعی طور پر 10 ہزار سے زیادہ مقامات پر بڑھائے گی۔یہ چین کی سرکاری کمپنی ہے جو اپنے 83 کروڑ 50 لاکھ صارفین کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔