خبرنامہ

چین میں ڈرائیور کے بغیر مونو ریل کا کامیاب تجربہ

چین میں ڈرائیور کے

چین میں ڈرائیور کے بغیر مونو ریل کا کامیاب تجربہ

بیجنگ :(ملت آن لائن) چین نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی پہلی ایلیویٹڈ مونو ریل متعارف کرا دی ہے۔ ٹیکنالوجی کی دنیا میں چین نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، جدید ٹرینوں کی ایجاد کے بعد چین نے اپنی پہلی ایلیویٹڈ ٹرین کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے،سنگل لائن یہ ٹرین خود کار انداز میں چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
چین میں یہ پہلی ایسی ٹرین ہے کو اپنے تمام سفر کے دوران زمین سے اوپر چلے گی۔
ٹیکنالوجی سے آراستہ یونگوئی‘ نامی 4 میٹر کی اس بغیرڈرائیور کے مونو ٹرین کی رفتار اسی کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے اور عوام بہت جلد اس میں سفر کرسکیں گے۔
یاد رہے گذشتہ سال چین نے فضاء میں لٹکی اور پٹریوں پر چلنے والی اسکائی ٹرین کا کامیاب تجربہ کیا تھا، اسکائی ٹرین 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
چین میں اسکائی ٹرین کا کامیاب تجربہ
ٹرین میں 510 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے، تجربے کو کامیاب بنانے کے لیے ابھی سفر کے لیے ٹکٹ کی رقم مختص نہیں کی گئی بلکہ عوام اس میں بالکل مفت سفر کررہے ہیں۔