خبرنامہ

چین نے بجلی سے چلنے والا پہلا بحری کارگو جہاز سمندر میں اتار دیا

چین نے بجلی سے چلنے والا پہلا بحری کارگو جہاز سمندر میں اتار دیا
شنگھائی: (ملت آن لائن) چین نے مکمل طور پر بجلی سے چلنے والا دنیا کا پہلا بحری کارگو جہاز سمندر میں اتار دیا۔ چینی میڈیا کے مطابق 70.5 میٹر لمبے اس جہاز کا وزن 6 سو ٹن ہے جبکہ اسے گوانگژو کی بندرگاہ سے سمندر میں اتارا گیا۔ اس جہاز کو گوانگژو شپ یارڈ کمپنی نے تیار کیا۔ جہاز میں 26 ٹن لیتھیم بیٹری نصب ہے، یہ جہاز کسی قسم کی فضائی یا سمندری آلودگی پیدا نہیں کرتا۔