خبرنامہ

کمپیوٹر ہیکرز کا سائبر حملہ،دنیا بھرمیں ویب سائٹس تک رسائی ناممکن

امریکا میں انٹر نیٹ سسٹم چلانےوالی کمپنی پر کمپیوٹر ہیکرز کے تیسرے حملے کےباعث پاکستان سمیت دنیا بھرمیں اکثر ویب سائٹس تک رسائی ناممکن اور ٹوئٹر و دیگر سماجی رابطے کی سائٹس متاثر ہوگئی ہیں۔

امریکی ٹی وی کے مطابق انٹرنیٹ کا ڈھانچہ فراہم کرنیوالی امریکی کمپنی ڈی وائی این نے ایک بیان میں کہا کہ ایک روز میں کمپیوٹر ہیکرز نے انٹرنیٹ سروس،ڈومین سرور اور دیگر کمپوٹرزپر حملے کئے۔سائبر حملے کے باعث لاتعداد ویب سائٹس تک رسائی منقطع ہوگئی ہےجبکہ ٹوئٹر اور سماجی رابطے کی دیگر ویب سائٹس بند ہوگئی ہیں۔

کمپنی کے مطابق کروڑوں آئی پیز سے انٹرنیٹ کمپنی پرحملہ کئے جارہے ہیں۔حملوں کے باعث صارفین کو مطلوبہ ویب سائٹس پر رسائی میں دشواری پیش آرہی ہے، دوسری جانب امریکی داخلی سلامتی کے ایجنسی نےسائبر حملوں کی تحقیقات شروع کردی ہے۔