لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے گزشتہ ماہ اپنا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی S8 اور گلیکسی S8 پلس متعارف کرا دیا ہے اور اب صارفین اس کی فروخت شروع ہونے کا شدت سے آغاز کر رہے ہیں۔ اس فون کو خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ سام سنگ نے پاکستان میں ایڈوانس بکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی نے پاکستان میں ایڈوانس بکنگ کا آغاز کرتے ہی لوگوں کو پیغامات بھیجنے بھی شروع کر دئیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ نئی لامحدود سکرین سے مزین یہ سمارٹ فون بہترین کیمرہ بھی مہیا کرتا ہے اور اندر سے مکمل طور پر سیل ہے تاکہ پوری ڈیوائس صحیح معنوں میں واٹرپروف ہو۔ سچ تو یہ ہے کہ ہم نے آج تک ایسا کچھ بنایا ہی نہیں تھا۔
پاکستان میں گلیکسی S8 کی ایڈوانس بکنگ کرنے والے افراد کو کمپنی کی جانب سے 6 ہزار روپے مالیت کا گفٹ واﺅچر بھی دیا جا رہا ہے جو کسی بھی شاپنگ مال یا آن لائن استعمال ہو سکے گا