خبرنامہ

گوگل نے برگرایموجی درست کردیا

گوگل نے برگرایموجی درست کردیا
کراچی:(ملت آن لائن) سوشل میڈیا ایپلیکیشنز میں بات چیت کے دوران ایموجیز استعمال کرنا ہر ایک کی عادت بن چکی ہے اور اب تو زیادہ تر صارفین اپنے جذبات کا اظہار کچھ کہے بغیر ایموجیز کے ذریعے ہی کردیتے ہیں۔ گوگل نے رواں برس اکتوبر میں اینڈرائیڈ فون میں کئی نئے ایموجیز کا اضافہ کیا تھا، جس میں شامل ‘برگر ایموجی’ گوگل کو بھاری پڑ گیا تھا۔ اس پر سب سے پہلے ڈنمارک کے ایک مصنف تھومس بیکڈل نے اپنی ایک ٹوئیٹ کے ذریعے تنقید کی۔ تھومس بیکڈل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایپل آئی فون کے برگر ایموجی اور گوگل 8.0 کے برگر ایموجی کی تصویر شیئر کی اور لکھا، ‘مجھے لگتا ہے کہ گوگل کے برگر ایموجی پر بحث کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے ایموجی میں چیز، برگر پیٹی کے نیچے ہے جب کہ آئی فون میں ایسا نہیں’۔ جس کے بعد متعدد صارفین نے اینڈرائیڈ برگر ایموجی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ برگر میں چیز، برگر پیٹی کے اوپر ہوتا ہے نا کہ نیچے ۔