خبرنامہ

گوگل کا آئی فون سیون کے مقابلے میں پکسل فون لانے کا اعلان

سان فرانسسكو:(اے پی پی) گوگل نے آئندہ ماہ اپنے 2 اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کی ہے جو آئی فون 7 کے مقابلے میں پکسل فون ہوں گے۔ اس ضمن میں گوگل کی جانب سے ایک ٹیزر ریلیز کیا گیا ہے جس کے تحت پکسل اور پکسل ایکس ایل نامی فون مارکیٹ میں پیش کیے جائیں گے جو ناقدین کے تکنیکی تجزیہ کاروں کے مطابق آئی فون سیون اور سیون پلس کے مقابل میں پیش کیے جارہے ہیں جب کہ اس ایجاد کا نام پچھلے ماہ ہی پیش کیا گیا ہے۔ گوگل نے اس کی مزید تفاصیل بیان نہیں کی اور ٹیزر میں ایک چوکور ڈبے کو اسمارٹ فون کی آؤٹ لائن میں تبدیل ہوتا دکھایا گیا ہے اور کہا ہے کہ کوئی نئی شے جس سے پیار کیا جائے جو 4 اکتوبر کر ریلیز ہورہی ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہےکہ اسے تائیوانی کمپنی ایچ ٹی سی نے تیار کیا ہے جس نے 2010 میں گوگل ٹیب ’’نیکسس‘‘ تیار کی تھی۔ اینڈروئڈ فون پر نظر رکھنے والی ایک ویب سائٹ اینڈروئڈ پولیس کا کہنا ہےکہ دونوں کا پکسل کا اسکرین پانچ انچ کا ہے جس کا کوڈ نیم سیل فش اور ساڑھے پانچ انچ کا ایکس ایل ورژن مارلن کے نام سے متعارف کیا جارہا ہے۔ اب تک ان کی قیمتوں کا کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے۔ گوگل اس کے علاوہ ہوم اسمارٹ اسپیکر اور ورچول ریئلٹی ویور آلہ بھی پیش کرے گی جسے ڈے ڈریم ویو کا نام دیا گیا ہے۔