خبرنامہ

گوگل کے جی بورڈ میں مزید 28 زبانیں شامل

کیلیفورنیا:(ملت آن لائن) گوگل نے اپنی جی بورڈ کی بورڈ اپلیکیشن کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کردیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گوگل نے اپنی جی بورڈ کی بورڈ اپلیکیشن کی اپڈیٹ میں کئی نئے فیچرز اور زبانوں کو شامل کیا ہے۔اب صارفین اپنے الفاظ سے میک آجف فیچر کے ذریعے جفس بنا سکتے ہیں اس کے علاوہ پندرہ سے زائد زبانوں میں سٹیکرز کو تلاش کیا جاسکتا ہے۔ 28 نئی زبانوں کو بھی جی بورڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جس میں مالے ، سورج پوری ، باٹک ، باگڑی ، گرانی اور دیگر زبانیں شامل ہیں۔ اپ ڈیٹ کا حجم 142 ایم بی ہے اور اسے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے جاری کیا گیا ہے۔