خبرنامہ

ہونڈا کی نئی سی بی 300 آر موٹرسائیکل متعارف کرا دی گئی

ہونڈا کی نئی سی بی

ہونڈا کی نئی سی بی 300 آر موٹرسائیکل متعارف کرا دی گئی

لاہور: (ملت آن لائن) ہونڈا کی جانب سے نئی سی بی 300، 2018 موٹرسائیکل آئندہ ماہ فروخت کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ ہونڈا کی اس موٹر سائیکل کی پہلی جھلک گزشتہ سال اٹلی میں ہونے والے ایک ایونٹ کے دوران پیش کی گئی تھی اور اب جاپانی کمپنی نے اسے متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس موٹرسائیکل کا ڈیزائن کمپنی کی نیو اسپورٹس کیفے کانسیپٹ سے متاثر ہے اور اسے جدید فیچرز سسے مزئین کیا گیا ہے۔ اس موٹرسائیکل میں ایل سی ڈی انسٹرمنٹ پینل دیا گیا ہے جس کے ذریعے مفید معلومات حاصل کی جاسکے گی۔
سی بی 300 آر میں 41 ایم ایم اپ سائیڈ ڈاﺅن فرنٹ فورکس اور سیون اسٹیپ ایڈجسٹ ایبل رئیر مونوشاک دیئے گئے ہیں۔ یہ 286 سی سی موٹرسائیکل ہے جس میں سنگل سلینڈر انجن دیا گیا ہے جو کہ 30.9 ہارس پاور رکھتا ہے، جبکہ چھ اسپیڈ گیئر باکس دیئے گئے ہیں۔ اس کے فیول ٹینک میں 10 لیٹر پٹرول کی گنجائش ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فل ٹینک کے ساتھ اس پر 300 کلومیٹر سے زیادہ تک سفر کیا جاسکتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس کی قیمت تین سے 4 ہزار ڈالرز تک ہونے کا امکان ہے جسے فروری میں تھائی لینڈ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد یہ کن ممالک میں دستیاب ہوگی، اس حوالے سے بھی کمپنی نے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا۔