خبرنامہ

ہوٹل میں مہمانوں کے لیے خود بخود حرکت کرنے والے جوتے

ہوٹل میں مہمانوں

ہوٹل میں مہمانوں کے لیے خود بخود حرکت کرنے والے جوتے

لاہور:(ملت آن لائن)جاپان میں ایک ہوٹل میں ایسے جوتے پیش کردیے گئے جو خود بخود ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ معروف آٹو موبائل کمپنی نسان کی جانب سے تیار کردہ یہ سلیپرز جاپان کے ایک ہوٹل کے داخلی دروازے پر رکھے گئے ہیں۔ جیسے ہی مہمان اندر داخل ہوتے ہیں وہ ان سلیپرز کو استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد جب وہ انہیں اتار دیتے ہیں تو یہ سلیپرز خود بخود اپنی جگہ پر جا کر ترتیب سے سیٹ ہوجاتے ہیں۔ ان سلیپرز کے نیچے ننھے منے 2 پہیے لگے ہیں جو سینسرز اور کیمروں کی مدد سے حرکت کرتے ہیں۔ ان جوتوں کا آئیڈیا نسان کی سیلف پارکنگ کار سے لیا گیا ہے جو ڈرائیور کی موجودگی کے بغیر خود بخود پارکنگ میں جا کر پارک ہوجاتی ہیں۔ اس ہوٹل میں خودبخود حرکت کرنے والے (سیلف پارکنگ) میزیں اور کشنز بھی رکھے گئے ہیں جو ہوٹل میں آنے والے مہمانوں کی دلچسپی کا باعث بن جاتے ہیں۔