خبرنامہ

یوسی براؤزر گوگل پلے اسٹور سے ہٹادیا گیا

یوسی براؤزر گوگل پلے اسٹور سے ہٹادیا گیا
نئی دہلی:(ملتے آن لائن) گوگل نے بھارتی پلے اسٹور سے یو سی براؤزر کو ہٹا دیا ہے اور اب بھارتی اینڈروئیڈ فون صارفین اپنے فون میں یو سی براؤزر انسٹال نہیں کرسکیں گے۔
بھارتی اینڈروئیڈ صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ گوگل نے 30 دن کےلیے پلے اسٹور سے یو سی براؤزر ہٹادیا ہےاور بھارت میں موجود اینڈروئیڈ صارفین اپنے موبائل میں یو سی براؤزرڈاؤن لوڈ نہیں کرسکیں گے۔ گوگل نے یہ فیصلہ یو سی براؤزر کی جانب سے صارفین کی ذاتی معلومات اور ڈیٹا ان کی اجازت کے بغیر اسٹور(ذخیرہ) کرنے کی شکایتوں پر کارروائی کرتے ہوئے کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یو سی براؤزر چین کی ای کامرس کمپنی علی بابا کی ملکیت ہے اور گزشتہ دو ماہ سے اس کمپنی کے خلاف شکایات موصول ہورہی تھیں کہ کمپنی بغیر اجازت صارفین کی ذاتی معلومات اور ڈیٹا چین میں اپنے سرور پر بھیج رہی ہے، جب کہ کمپنی پر یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ اگر صارف یو سی براؤزر کو اپنے فون سے ان انسٹال کردیتا ہے یا براؤزنگ کی ہسٹری (تاریخ) مٹادیتا ہے تب بھی موبائل پر یو سی براؤزر کا کنٹرول باقی رہتا ہے اور صارفین کی معلومات چینی سرور پر منتقل ہوتی رہتی ہیں۔