خبرنامہ

یکم جنوری سے متعدد فون میں واٹس ایپ سروس بند ہوجائے گی

یکم جنوری سے متعدد فون میں واٹس ایپ سروس بند ہوجائے گی

سان فرانسسکو:(ملت آن لائن) یکم جنوی سے واٹس ایپ اپیلی کیشن متعدد موبائل فون میں استعمال نہیں کی جاسکے گی، کمپنی نے اس بات کی تصدیق کردی۔

معروف برطانوی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک کی ملکیت موبائل میسجنگ ایپلی کیشن کے متعدد فیچرز یکم جنوری سے کئی موبائل فون میں سپورٹ نہیں کریں گے ان موبائل فونز میں بلیک بیری او ایس، بلیک بیری 10، ونڈو فون 8.0 اور پرانے ورژن کے دیگر ماڈلز شامل ہیں۔

یہ پڑھیں: واٹس ایپ ویب کے 2 نئے زبردست فیچرز

واٹس ایپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہم پرانے فونز کو اب مزید سپورٹ فراہم نہیں کرسکتے، ان پرانے فونز میں واٹس ایپ کے کچھ فیچرز کسی بھی وقت بند ہوسکتے ہیں، ان فونز میں یہ صلاحیت موجود نہیں کہ وہ مستقبل میں اپ گریڈ ہونے والے واٹس ایپ کو چلاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری اداروں میں واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد

انتظامیہ نےمزید کہا ہے کہ اگر آپ بدستور ان ہی ماڈل کو رکھنا چاہتے ہیں تو موبائل کے آپریٹنگ سسٹم کو مزید اپ گریڈ کریں ، اینڈرائیڈ 4.0+، آئی فون iOS 7+ ، ونڈوز فون8.1 استعمال کریں گے تو واٹس ایپ کی سروس کام کرے گی۔