خبرنامہ

کابل پریمیئر لیگ میں افغان بیٹر نے ایک اوور میں7 چھکے جڑ دیے

کابل پریمیئر لیگ میں افغان بیٹر نے حیران کن طور پر ایک اوور میں 7 چھکے مار کر بولر کا بُھرکس نکال دیا۔افغانستان کے نوجوان بیٹر صدیق اللہ اٹل نے ہفتے کو کابل پریمیئر لیگ میں شاہین ہنٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے اباسین ڈفینڈرز کے خلاف ایسی دھواں دار اننگز کھیلی کہ میدان میں بیٹھے شائقین جھوم اٹھے۔بائیں ہاتھ کے بیٹر صدیق اللہ نے میچ میں مجموعی طور پر 56 گیندوں پر 118 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی،انہوں نے7 چوکے اور 10 چھکے مارے۔