خبرنامہ

آئندہ ہفتے14.1ارب ڈالر کے مکفل حصص لین دین کے قابل ہوں گے

بیجنگ (ملت آن لائن + آئی این پی) شنگھائی اور شینزن اسٹاک ایکسچینجوں میں 97.3ارب یوآن (14.1ارب امریکی ڈالر) کے مکفل حصص آئندہ ہفتے لین دین کے قابل ہوجائیں گے،مکفل حصص کی یہ تعداد اس ہفتے لین دین کے قابل ہونے والے 46.2ارب یوآن کے حصص سے بہت زیادہ ہے،آزاد ہونے والے حصص میں سے 17.6ارب یوآن کے حصص 8سے 16اپریل تک بو ٹیکنالوجی گروپ کے ساتھ حصص کے قابل ہوجائیں گے جبکہ اگلے ہفتے36.3ارب یوآن کے مزید حصص جاری کردیئے جائیں گے،چینی مارکیٹ قوانین کے مطابق بڑے حصص رکھنے والوں کو حصص بیچنے سے پہلے ایک سے دو سال تک انتظار کرنا پڑے گا تب جا کر انہیں لین دین کی اجازت ملتی ہے۔