خبرنامہ

آئندہ ہفتے46.2 ارب یوآن کے حصص لین دین کے قابل ہونگے

بیجنگ (ملت آن لائن + آئی این پی) شنگھائی اور شینزن سٹاکس ایکس چینجوں میں 46.2ارب یوآن (6.91ارب امریکی ڈالر ) مالیت کے مکفل حصص آئندہ ہفتے کاروباری لین دین کے قابل ہو جائیں گے،ان میں سے 10.67ارب مالیت کے شیئرز 5سے 7اپریل تک کاروباری لین دین کے قابل ہو ں گے۔ رائل فلش انفارمیشن کے مطابق بی او ٹی ٹیکنالوجی گروپ کے 9.92ارب مالیت کے شیئرز کاروباری لین دین کے قابل ہونگے ، یہ ایک بڑی مقدار ہے جو لین دین کے قابل ہو جائے گی،بنچ مارک شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس جمعہ کو 0.38فیصد کے اضافے سے 3222.51پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ چھوٹا شینزن انڈیکس 0.38فیصد کے اضافے سے 10428.72پوائنٹس پر بند ہوا ۔