خبرنامہ

ابراج گروپ نے پاکستان کے ہیلتھ کیئر سیکٹر میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

کراچی:(ملت+اے پی پی) ابراج گروپ نے پاکستان کے ہیلتھ کیئر سیکٹر میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ہے۔ ابراج گروپ کے مطابق اس نے اپنے فنڈز کے ذریعے پاکستان میں موجود ڈائیگناسٹکس کے اہم سلسلے اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر (آئی ڈی سی) کے ساتھ اشتراک کیا ہے، اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر کے20مراکزہیں اور آئندہ برسوں کے دوران مزید 30 مراکز کا اضافہ کیا جائے گا، یہ ڈیل ہیلتھ کیئر کی ترقی پذیر مارکیٹوں میں ابراج کی 30ویں سرمایہ کاری اور پاکستان کے تیزی سے وسعت اختیار کرتے ہوئے ڈائیگناسٹک شعبے میں پہلی سرمایہ کاری ہے۔ ابراج آئی ڈی سی کے نیٹ ورک کو وسعت دینے، شراکت داری کو ترقی دینے اور فراہم کی جانے والی موجودہ سروسزکی رینج میں اضافے کے لیے اپنی مہارت سے فائدہ پہنچائے گا۔