خبرنامہ

اخراجات کم اور ریونیو بڑھانے کے اقدامات کر رہے ہیں، ترجمان پی آئی اے

پی آئی اے طیاروں

اخراجات کم اور ریونیو بڑھانے کے اقدامات کر رہے ہیں، ترجمان پی آئی اے

کراچی:(ملت آن لائن) ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ اخراجات میں کمی کرکے ریونیو میں اضافہ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ پی آئی اے ترجمان نے کہا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ کے ذریعے اس منفی تاثرکو پھیلایا جا رہا ہے کہ پی آئی اے ایک مخصوص منصوبہ بندی کے تحت اپنی پروازوں کے دائرہ کار میں کمی لارہی ہے جو قطعی طور پر غلط ہے جب کہ پی آئی اے میں اس بات کو یقینی بنایا جارہاہے کہ اخراجات میں کمی کرکے ریونیو میں اضافہ کیا جائے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئر لائن انڈسٹری میں ضروریات اور وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے مقامات کے لیے پروازیں شروع کی جاتی ہیں جب کہ جن روٹس پر نقصان ہورہا ہو کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو معطل کردیا جاتا ہے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق مالی سال 2018 کا آپریٹنگ پلان بنا لیا گیا ہے جس میں نقصان کو ختم کرنے کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے۔ 5 سالہ بزنس پلان میں مکمل اور جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے جس میں باکفایت طیاروں کی شمولیت سمیت نقصان میں جانے والے روٹس کے بجائے منافع بخش روٹس کو ترجیح دی گئی ہے۔