خبرنامہ

اسحاق ڈار کی آٹو موبائل کمپنیوں رینالٹ اور پیگوٹ کے مینوفیکچررز سے ملاقات

پیرس: (اے پی پی)وزیر خزانہ، محصولات، اقتصادی امور و نجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیرس میں فرانس کی دو بڑی آٹو موبائل کمپنیوں رینالٹ اور پیگوٹ کے مینوفیکچررز سے ملاقات کی۔ انہوں نے انہیں حکومت پاکستان کی طر ف سے حال ہی میں اعلان کردہ آٹو موبائل پالیسی سے متعلق آگاہ کیا جس میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے دلچسپی ، کشش اور مراعات رکھی گئی ہیں۔ وزیر خزانہ نے گذشتہ تین برس کے دوران ہونے والی پاکستانی معیشت کی احیاء ، معاشی استحکام میں ترقی کے بڑھتے ہوئے اعتماد پر زوردیا اورکہا کہ ملک میں نئی گاڑیوں کی بڑی مانگ ہے ۔ انہوں نے نئی پالیسی اور بڑھتی ہوئی مانگ کے تحت فرانسیسی کمپنیوں کوپاکستان میں مینو فیکچرنگ پلانگ لگانے کی پیش کش کی۔ رینالٹ اور پیگوٹ دونوں کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹوز نے پاکستانی معیشت میں قابل ذکر بہتری کی تعریف کی اور پاکستان کے آٹو موبائل شعبہ میں سرمایہ کاری میں سنجیدہ دلچسپی کا اظہارکیا۔ سرمایہ کاری بوڈر کے چیئرمین، فرانس میں پاکستان کے سفیر اورپاکستان میں فرانس کے سفیر بھی اس ملاقات کے دوران موجود تھے۔