خبرنامہ

اسلام آباد اور راولپنڈی میں گیس غائب ، شہری پریشان

سردی؛ (ملت+اے پی پی) بڑھی تو جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں گیس غائب ہوگئی، گیس کی غیراعلانیہ بندش نے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر کیے ہوئے ہیں۔ گرمی میں بجلی تو سردی میں گیس غائب ہوگئی، راولپنڈی کے شہری ہر موسم کی سختیوں کے ساتھ سہولتوں کے چھن جانے کا عذاب بھی سہہ رہے ہیں۔ راولپنڈی میں کینٹ کے مختلف علاقوں تلسہ روڈ، ڈھیری حسن آباد، لال کڑتی، دھمیال کیمپ، بکرا منڈی، گوال منڈی، موہن پورہ، ارجن نگر، امر پورہ، بھابڑا بازار، صادق آباد، تیلی محلہ، ڈھوک الہٰی بخش جبکہ اسلام آباد کے سید پور ویلیج، جھنگی محلہ، جامعہ مسجد روڈ، شہزاد ٹاؤن اور جی سیون جی ایٹ جی نائن سیکٹرز میں صبح 7 سے رات 12 بجے تک گیس دستیاب نہیں ہوتی۔ شہریوں نے وزیراعظم سے گیس کی قلت کانوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔