پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) شرید مندی کا رجحان کا شکار ہوگئی اور کے ایس ای 100 انڈکس 13 سو پوائنٹس سے نیچے آگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دن ابتدائی ایک گھنٹے کے اندر ہی مارکیٹ میں اتنی بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی۔
دن کا آغاز 40 ہزار 4 سو 96 پوائنٹس کے ساتھ ہوا تاہم اس میں تیزی سے تنزلی ہوئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 3 سو 19 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39 ہزار ایک سو 77 رنز پر پہنچ گیا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کی جانب سے 30 نومبر کو مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں کمی دیکھنے میں آئی۔
واضح رہے کہ رواں برس 17 اگست سے 22 نومبر تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر ایک ہزار 5 سو 73 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جو تقریباً 3.8 فیصد تھی۔
خیال رہے کہ پاکستان کی حکومت معیشت کو بہتری کی جانب لے کر جارہی ہے جبکہ ملک میں سیاسی صورتحال میں بھی مسائل دکھائی نہی دیتے۔
مارکیٹ ماہرین کی جانب سے روپے کی گرتی ہوئی قدر بھی اسٹاک ایکسچینج پر اثر انداز ہونے کی وجہ سمجھا جارہا ہے کیونکہ 30 نومبر کو انٹربینک میں 139.06 روپے پر بند ہوا تھا۔
ادھر کاروباری دن کے آغاز میں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 55 پیسے اضافہ ہوا ہے اور وہ اب 138 روپے 55 پیسے ہوگئی۔