خبرنامہ

افغانستان کی سارک انرجی ریگولیٹرز اجلاس میں شرکت سے معذرت

سارک ممالک:(اے پی پی)سارک ممالک کے انرجی ریگولیٹرز کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔ افغانستان نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ۔ بھارت کی نمائندگی اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کریں گے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انرجی ریگولیٹرز کے تیسرے اجلاس میں سارک کے 7 رکن ممالک شرکت کریں گے ۔ ان میں پاکستان ، بھارت ، بنگلا دیش بھوٹان ، مالدیپ ، نیپال اور سری لنکا شامل ہیں ۔ سارک انرجی ریگولیٹرز کے اجلاس کا مقصد سارک ممالک کے درمیان بجلی کی تجارت کے لئے ریگولیٹری فریم ورک مرتب کرنا ہے ۔