خبرنامہ

امریکا، یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک (ملت + اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور غیر یقینی امریکی و یورپی سیاسی صورتحال ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1241 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد بڑھنے کے بعد 1242.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1242.64 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد بڑھنے کے بعد 1243.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1238.29 ڈالر فی اونس پر برقرار رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد گرنے پر 1238.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔