خبرنامہ

امریکا، یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں ملا جلا رحجان

نیویارک (ملت + اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیائی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ رہا جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کا امکان اور یورپ کی غیر یقینی سیاسی صورتحال ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1203.4 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد بڑھ کر 1203.4 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1204.5 ڈالر فی اونس پر برقرار رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد بڑھنے کے بعد 1203.3 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1208.61 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.6 فیصد بڑھنے کے بعد 1208.61 ڈالر فی اونس طے پائے۔