خبرنامہ

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک۔(ملت آن لائن) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 1.3 فیصد کم ہوکر 1207.91 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1.3 فیصد کمی کے ساتھ 1208.8 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1 فیصد گر کر 1211.04 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 1 فیصد سے زیادہ کمی کے ساتھ 1212.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔ ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد کم ہوکر 1219.7 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1219.8 ڈالر فی اونس طے پائے۔