لندن ۔ (ملت+اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔ نیویارک میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1205.20 ڈالر فی اونس رہے جبکہ یو ایس سپاٹ گولڈ کی دسمبر کے لیے سپلائی 0.2 فیصد 2.90) ڈالر) اضافہ کے ساتھ 1211.50 ڈالر فی اونس طے پائے، چاندی کے نرخ بھی بڑھ کر 14.73 ڈالر فی اونس رہے۔ لندن سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1204.11 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے اور امریکی سونے کی دسمبر سپلائی کے سودے 0.3 فیصدکمی کے ساتھ 1210.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔ چاندی14.72 ڈالر فی اونس رہی۔ ایشیا میں بنگلورو مارکیٹ میں سپاٹ سونے کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1204.43 ڈالر فی اونس اور امریکی سونے کی سپلائی 1210.60 ڈالر فی اونس پر طے پائی۔