خبرنامہ

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

نیویارک (ملت + اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ مقامی پیداوار میں اضافہ ہے۔نیویارک میں وقفے سے قبل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 26 سینٹ کم ہوکر 53.07 ڈالر فی بیرل رہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 10 سینٹ کمی کے بعد 55.80 ڈالر فی بیرل طے پائے۔