خبرنامہ

امریکا میں صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ

واشنگٹن (ملت + اے پی پی) امریکا میں صنعتی سرگرمیاں ماہ نومبر میں تیز ترین رہیں۔ امریکی ادارہ برائے سپلائی مینجمنٹ (آئی ایس ایم) کے مطابق نومبر میں فیکٹریز ایکٹیوٹی میں 1.3 فیصد پوائنٹس اضافہ ہوا اور ریڈنگ 53.2 رہی جو کہ اس سال جون کے بعد بلند ترین ہے۔ رپورٹ کے مطابق نومبر میں پروڈکشن سب انڈکس میں 1.4 فیصد پوائنٹس اور نئے آرڈرز میں 0.9 فیصد پوائنٹ اضافہ ہوا تا ہم فیکٹری ایمپلائنٹ میں 0.6 فیصد کمی آئی۔ نومبر میں بیروزگاری کی شرح گزشتہ 43سال کی کم ترین سطح پر رہی۔