واشنگٹن (ملت + اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران سردی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی ہے ۔ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں قدرتی گیس کے آئندہ ماہ ترسیل کے معاہدے 4سینٹ کی کمی سے 2.709ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ میں طے پائے۔ اس سے پہلے قدرتی گیس کی طلب میں اضافے کے امکان کے پیش نظر کاروباری سرگرمیوں کے دوران قدرتی گیس کے نرخوں میں 2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔