خبرنامہ

امریکا کا چین سے درآمد سٹیل ویلز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

واشنگٹن ۔(ملت+اے پی پی) امریکا نے کہا ہے کہ وہ چین سے درآمد سٹیل ویلز پر ٹیکس لگائے گا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کی وزارت تجارت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین سے درآمد ویل پر 58.75 سے 172.51 فیصد کی شرح سے سبسڈی دی جاتی ہے۔ امریکا نے ان پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیان کے مطابق وزارت تجارت آج کے فیصلہ کے بعد ریونیو اور بارڈر پروٹیکشن وزارت کو چین سے ان بنیادی شرح پر درآمدی ویلز پر ٹیکس وصول کرنے کے ہدایات دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ امریکا نے چین سے گذشتہ سال 338 ملین ڈالر مالیت کے سٹیل ویلز درآمد کئے تھے۔