نیویارک (ملت + اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں روئی کے نرخوں میں ایک فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جو کہ تین ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ انٹرنیشنل کموڈیٹی ایکسچینج میں مارچ کیلئے روئی کے سودے 0.85 سینٹ (1.19 فیصد) بڑھ کر 72.54 سینٹ فی پونڈ رہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران روئی کی 53485 لاٹوں کے سودے ہوئے جو گزشتہ روز سے 7233 لاٹ زیادہ ہیں۔