خبرنامہ

امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

نیویارک (ملت + اے پی پی) امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے پر نرخ 16 سینٹ (0.3 فیصد) کم ہوکر 46.33 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 33 سینٹ (0.7 فیصد) گرنے کے بعد 45.09 ڈالر فی بیرل رہے۔