خبرنامہ

امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک (ملت + اے پی پی) امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں قریبا 2 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ جنوری میں اوپیک ملکوں کی جانب سے پیداوار میں مطلوبہ ہدف کے 90 فیصد تک کمی کی رپورٹ ہے۔نیویارک میں وقفے سے قبل برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 1.07 ڈالر (1.92 فیصد) بڑھ کر 56.70 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 99 سینٹ (1.87 فیصد ) بڑھنے کے بعد 53.99 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔ادھر جنوری کے دوران 11 اوپیک ممالک کی یومیہ پیداوار کم ہوکر 29.921 ملین بیرل رہی۔اس کے مطابق انھوں نے پیداوار میں کمی کا وعدہ 90 فیصد تک پورا کردیا جس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔