خبرنامہ

امریکی بم حملہ، ایشیاء کی مرکزی ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں حصص کے نرخوں میں کمی

ٹوکیو (ملت آن لائن + اے پی پی) افغانستان پر امریکی بم گرائے جانے نے ایشیاء کی مرکزی ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں حصص کے بھاؤ گرا دیئے۔ذرائع کے مطابق کاروبار ہفتے کے آخری روز جمعہ کو ٹوکیو سٹاک پر امریکا کے افغانستان پر بم داغنے کی اطلاع بم بن کر گری،ٹوکیو سٹاک کا بنچ مارک نکئی 225 انڈیکس 0.34 فیصد ڈاؤن کے ساتھ 18,345.68 پر اور ٹاپکس انڈیکس 0.51 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 1,460.89 پر بند ہوا۔ڈالر کی ٹوکیو فوریکس میں شرح تبادلہ 109.14 ین رہی۔ہانگ کانگ،سڈنی،سنگا پور اور ممبئی کی سٹاکس اور دوسری مالیاتی مارکیٹس عوامی تعطیلات کی وجہ سے جمعہ کو بند رہیں۔