خبرنامہ

امریکی سویابین کے نرخ اضافے کے بعد دوماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

شکاگو (ملت،اے پی پی) امریکی سویابین کے نرخ اضافے کے بعد دوماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے پر نومبر کیلئے سویا بین کے سودے 10.25 امریکی سینٹ بڑھ کر 9.93 ڈالر فی بشل طے پائے۔بورڈ میں دسمبر کیلئے گندم کے سودے 13.50 سینٹ (3.3 فیصد) گرنے کے بعد 4.01 ڈالر فی بشل طے پائے۔دسمبر کیلئے مکئی کے سودے 5 امریکی سینٹ کم ہوکر 3.47 ڈالر فی بشل رہے۔بورڈ میں ملائیشن پام آئل کے سودے بھی 3 فیصد اضافے پر بند ہوئے۔