نیویارک ۔(ملت آن لائن) امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی رہی جوکمی پر بند ہوئی جس کی وجہ چین سمیت دنیا بھر کی اقتصادی شرح نمو بارے بڑھتے خدشات ہیں۔نیویارک کا اہم ترین ڈوو جونز انڈسٹریل ایوریج انڈیکس 0.8 فیصد گر کر 25989.30 پوائنٹ پر بند ہوا۔ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.9 فیصد کم ہوکر 2781.01 پوائنٹ پر بند ہوا۔نصدق کمپوزٹ انڈیکس 1.7 فیصد کمی کے ساتھ 7406.90 پوائنٹ پر بند ہوا۔