امریکی فرم ورلڈ ٹیکنالوجیکل کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) امریکا کی معروف کمپنی ورلڈ ٹیکنالوجیکل اینڈ ٹریڈ آئی این سی ڈبلیو ٹی ٹی آئی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔
چین پاکستان اقتصادی راہدری سی پیک منصوبے کے تحت ملک میں دستیاب سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے استفادے کے لیے امریکا کی معروف کمپنی ورلڈ ٹیکنالوجیکل اینڈ ٹریڈ آئی این سی ڈبلیو ٹی ٹی آئی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈبلیو ٹی ٹی آئی کے چیئرمین ڈاکٹر رابرٹ وائی این آئی نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر کہا ہے کہ کمپنی کان کنی انفارمینش ٹیکنالوجی روبوٹک اور ادویہ سازی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گی اور متعلقہ شعبوں میں اپنے تجربات اور مہارتوں کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے پر کشش مواقع سے استفادہ کرے گی۔