خبرنامہ

امریکی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک (ملت + اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں ایک فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ اور اوپیک کی جانب سے پیداوار میں کمی ہے۔نیویارک میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 88 سینٹ (1.5 فیصد ) اضافے کے ساتھ 55.93 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 67 سینٹ (1.2 فیصد) اضافے کے ساتھ 53.16 ڈالر فی بیرل طے پائے۔